13 فروری، 2021، 7:32 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84228294
T T
0 Persons
ایرانی معذور کھیلاڑیوں نے یو اے ای کے عالمی ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلوں میں دو طلائی تمغے جیت لیے

تہران، ارنا- ایرانی معذور کھیلاڑیوں نے متحدہ عرب امارات میں منعقدہ عالمی ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو طلائی تمغے جیت لیے۔

تفصیلات کے مطابق، منعقدہ ان مقابلوں میں ایران سے "مہدی مرادی" نے لانگ جمپ کلاس 13 میں 6.57 کے ریکارڈ کیساتھ پہلی پوزیشن کو اپنے نام کرلیا؛ اس زمرے میں قازقستان اور چین کے نمائندوں نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن کو حاصل کرلیا۔

اس کے علاوہ ایران کے دیگر معذور کھیلاڑی "مہدی اولاد" نے کلاس 11 میں 6۔39 ریکارڈ سے پہلی پوزیشن کو حاصل کرلیا؛ اس زمرے میں روس اور ازبکستان کے نمائندوں نے بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن کو اپنے نام کرلیا۔

نیز ایرانی معذور خاتون رنر "ہاجر صفرزادہ" کل بروز اتوار اپنی حریفوں کیساتھ مقابلہ کرنے کیلئے میدان میں اتریں گی۔

واضح رہے کہ ایرانی معذور کھیلاڑیوں نے متحدہ عرب امارات کے ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلوں کے تیسرے کے اختتام تک بالترتیب 4 طلائی، ایک چاندی اور 3 کانسی کے تمغوں کو اپنے نام کرلیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .