ایرانی شارٹ فلم کو کلکتہ میلے کے ایوارڈ سے نوازا گیا

تہران، ارنا- ایرانی فنکار کی بنائی گئی شارٹ فلم "مصطفی" کو بھارتی شہر کلکتہ میں منعقدہ بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے سب سے بہترین ہدایتکاری کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی ہدایتکار "علیرضا تیموری" کی بنائی گئی شارٹ فلم "مصطفی" کو بھارتی شہر کلکتہ میں منعقدہ آئی کی ایس ایف ایف فلم فیسٹیول میں سب سے بہترین ہدایتکاری کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

واضح رہے کہ آئی کی ایس ایف ایف انٹرنیشنل فیسٹیول، جس میں دنیا بھر کی مختصر فلموں پر توجہ دی جارہی ہے، کا مقصد دنیا بھر سے مختصر فلموں کو بااختیار بنانا اور نومولود فلم بینوں کی نمو کو فروغ دینا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ مصطفی کی مختصر فلم ایران میں سدرن علاقائی فلم تنظیم اور سویڈش انسٹی ٹیوٹ فلم کے زیر اہتمام میں بنائی گئی ہے۔

مصطفی فلم کو اس سے پہلے سوئڈن، فرانس اور پاکستان میں منعقدہ فلم میلوں میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا تھا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha