13 فروری، 2021، 11:13 AM
Journalist ID: 2392
News ID: 84227525
T T
0 Persons
پاکستانی شہر کراچی میں عالمی سمندری کانفرنس کا انعقاد

کراچی، ارنا – عالمی 9ویں سمندری کانفرنس کا پاکستانی شہری کراچی میں انعقاد کیا گیا جس میں ایرانی مسلح افواج کے وفد اور پاکستانی سیاسی فوجی حکام نے شرکت کی۔

دو روزہ سمندری کانفرنس کا اسلامی جمہوریہ ایران سمیت 45 ممالک کے وفود کے ساتھ پاک بحریہ کے زیر اہتمام امن -2012 کی کثیر القومی مشق کے موقع پر آغاز کیا گیا۔
ایرانی وفد نے ایڈمیرل "آریا شفقت رودسری" کی قیادت اور کرنل "مصطفی قنبرپور" کے ساتھ اس عالمی کانفرنس میں شرکت کی۔
پاکستانی صدر "عارف علوی"، پاکستانی بحریہ کمانڈر ایڈمیرل "محمد امجد خان نیازی"، جامو اور کشمیر فری زون علاقے کے صدر "سردار مسعود خان" نے اس عالمی سمندری کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں تقریر کیں۔
پاکستانی عہدیداروں نے بحر ہند کے جغرافیائی محل وقوع کی اہمیت اور خطے اور اس سے باہر کے ممالک کے مابین بحری تعاون کو گہرا کرنے کی صلاحیت پر زور دیا۔
مقررین نے خطے کے ممالک کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لئے بحر ہند میں فوجی کاری کے بجائے سمندری تجارت کو مضبوط بنانے اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .