پاکستانی وزیر خارجہ کی اسلامی انقلاب کی فتح کی سالگرہ پر مبارکباد

اسلام آباد، ارنا – پاکستانی وزیر خارجہ نے ایرانی قوم اور حکومت کو اسلامی انقلاب کی فتح کی 42ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔

یہ بات شاہ محمود قریشی نے جمعرات کے روز اپنے ٹوئٹر پیج میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایرانی قوم اور حکومت کو اسلامی انقلاب کی فتح کی 42ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔
ایران میں قائم پاکستانی سفارتخانے نے بھی اپنے ایک پیغام میں ایرانی قوم اور حکومت کو اسلامی انقلاب کی فتح کی 42ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔
اس پیغام کے مطابق، پاکستان کا سفارتخانہ اس ملک کی حکومت اور عوام کی طرف سے اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام کو اسلامی انقلاب کی شاندار فتح کی سالگرہ پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہے۔
ایران میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے اپنے صدر، وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کی جانب سے اسلامی انقلاب کی فتح کی 42ویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کی۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha