11 فروری، 2021 12:27 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 84226069
0 Persons
ایران خطے میں کرونا ویکسین تیار کرنے کا قطب بن جائے گا

تہران، ارنا – ایرانی وزیر صحت نے کہا ہے کہ ہم ایرانی عوام کو بتا رہے ہیں کہ دو یا تین ماہ کے اندر اسلامی جمہوریہ ایران خطے میں کرونا وائرس ویکسین کی تیاری کے لئے قطب بن جائے گا اور ہم دنیا میں اس ویکسین کے بڑے برآمد کرنے والوں میں شامل ہوں گے۔

یہ بات ڈاکٹر "سعید نمکی" نے جمعرات کے روز 9 اسپتالوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ اس سال کے آخر تک ، تہران کے مضافات میں تقریبا دو ہزار اسپتال بیڈ قائم کردیئے جائیں گے اور ہم امید کرتے ہیں کہ تہران کے نواحی علاقوں میں تمام وارڈوں میں ہسپتال کے بیڈ لگیں گے۔
تفصیلات کے مطابق، ایرانی صدر حسن روحانی کے حکم کے ساتھ آج جعمرات کے روز آن لائن کے طور پر 9 اسپتال منصوبوں کا تہران، خوزستان، ہمدان، مازندران، شمالی خراسان، کرمان اور بوشہر میں افتتاح کیا گیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha