10 فروری، 2021 11:02 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84225675
0 Persons
ایرانی عدلیہ کے سربراہ کی عراقی صدر سے ملاقات

بغداد، ارنا – ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے آج بروز بدھ عراقی صدر کے ساتھ ملاقات کی۔

علامہ سید ابراہیم رئیسی جنہوں نے عراقی سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ فائق زیدان کی سرکاری دعوت پر ایک اعلی سطحی وفد کے ساتھ عراقی دارالحکومت کا دورہ کیا ہے، آج بروز بدھ عراقی صدر 'برہم صالح' کے ساتھ ملاقات اور بات چیت کی۔

فریقین نے اس ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ اس تین روزہ دورے کے دوران عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی سے ملاقات کریں گے۔

علامہ "سید ابراہیم رئیسی" نے منگل کے روز عراقی جوڈیشل کونسل کے چیئرمین "فائق الزیدان" کیساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کی۔

علامہ رئیسی نے عدالتی تعاون کے شعبے میں دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمت کی تین یادداشتوں پر دستخط کے بعد عراقی ہم منصب سے پریس کانفرنس کے دوران، اس امید کا اظہار کردیا کہ جنرل سلیمانی اور ابومہدی المہندس کے قتل کیس پر دونوں ملکوں کے درمیان تعاون سے اچھا نتیجہ نکلے گا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ اس قتل میں ملوثیں کی سزا، اقوام عالم کیخلاف ظلم کرنے کا ارادہ رکھنے والوں کو روکنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے دو دوست اور ہمسایہ ممالک کے درمیان عدالتی تعاون کے فروغ پر زوردیا۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمت کی تین یادداشتوں پر دستخط سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس کے دوران، مختلف مسائل بشمول زائرین کی آمد و رفت، تجارتی لین دین، کرپشن کیخلاف مشترکہ مقابلہ اور مجرمین کی حوالگی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

علامہ رئیسی نے کہا کہ ایرانی اور عراقی قیدیوں کے مسائل کا بھی وزیر اعظم اور صدر مملکت عراق سے ملاقاتوں میں جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کردیا کہ ان مفاہمتی یادداشتوں کے نفاذ سے دونوں ملکوں کے عدالتی تنظیموں کے درمیان تعلقات میں مزید قربت اور گہرائی آئے گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha