اسلامی انقلاب کی 42ویں سالگرہ، ایران بھر میں تقریبات کا آغاز

تہران، ارنا - اسلامی انقلاب کی 42ویں تاریخی کامیابی کی سالگرہ کی آمد کے حوالے ایران بھر میں خصوصی تقریبات کا آغاز ہوا.

اسلامی ثقافت کی اشاعت کی رابطہ کونسل کے ڈپٹی چیئرمین "نصر اللہ لطفی" نے کہا کہ  اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی تقریبات  آج بروز بدھ کے روز دارالحکومت تہران سمیت ایران بھر میں گزشتہ برسوں کی روایات کے برخلاف کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اس بار پاپیادہ ریلیوں کے بجائے موٹر ریلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے جو تمام تر جوش و ولولے کے ساتھ انجام پا رہی ہیں۔

يکم فروري 1979 کو انقلاب اسلامي کے عظيم باني امام خميني (رہ) کي پيرس سے جلاوطني کے بعد ايران آمد سے ايراني قوم ميں ايک نئي روح پھونکي گئي اور انھوں نے صرف 10 دن کے اندر ايک ظالمانہ بادشاہت کا خاتمہ کرديا.
ان دنوں ميں مختلف ثقافتي تقريبات کے ساتھ بين الاقوامي فجر فيسٹيول بھي منعقد کيا جائے گا جس ميں ملک بھري سے فنکار شرکت کريں گے.
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha