ایرانی قوم دھمکیوں اور دباؤ کا مزاحمت سے جواب دیتی ہے: ظریف

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایرانی قوم، احترام کو احترام کیساتھ جواب دیتے ہوئے دھمکیوں اور دباؤ کے سامنے مزاحمت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا جس نے ایرانی عوام کی دھمکی دی وہ تاریخ کے کوڑے دان میں شامل ہوگیا تا ہم ایرانی قوم ہمیشہ بڑی عزت اور وقار سے کھڑی رہے گی۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے آج بروز منگل کو اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 42 ویں سالگرہ سے متعلق ملک میں مقیم غیر ملکی سفیروں سے ایک اجلاس کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا وبا نے پوری دنیا کو چلینچ کا شکار کیا اور اس عالمیگر وبا کیخلاف لڑنے میں عالمی یکجتہی کا مظاہرہ کیا تا ہم امریکی حکومت نے اس مشترکہ درد کو اپنے مقاصد کو آگے بڑھانے کا غلط استعمال کیا۔

ظریف نے کہا اس نے خام خیالی سے ایران قومی کیخلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈال کر ان کو امریکہ کے سامنے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کرنے کی کوشش کی تا ہم ایرانی قوم نے مزاحمت سے اس کو شکست کا سامنا کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ امریکہ سمیت دیگر ملکوں کیلئے ایک سبق ہے کہ ان کو کس طرح ایرانی قوم سے سلوک کرنا ہوگا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 42 ویں سالگرہ پر ایرانی عوام اور غیرملکی سفرا کو مبارکباد دی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha