ایران میں رواں سال کے دوران 9۔4 ارب ڈالر غیر ملکی سرمایہ کاری

گرگان، ارنا- ایرانی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے پھیلاؤ اور ملک کیخلاف عائد معاشی پابندیوں کے باوجود، رواں سال کے دوران، ایران میں 9۔4 ارب ڈالر غیرملکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری سے ان منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے اور اب ان پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "فرہاد دژپسند" نے آج بروز منگل کو صوبے گلستان کے شہر گرگان میں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ ملک کی ترقی میں تیزی لانے کا ایک طریقہ ہے۔

دژپسند نے ایرانی شمالی صوبوں کی بے پناہ صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آب و ہوا اور قدرتی خصوصیات کی وجہ سے، ان علاقوں میں صنعت کے مختلف شعبوں کی ترقی ممکن نہیں ہے لہذا ان علاقوں میں ماحول دوست صنعتوں جیسی آئی ٹی پر سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک کے شمالی صوبوں کی ترقی کے لئے نجی شعبے کی سرمایہ کاری پر خصوصی توجہ دینے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی صلاحیتوں کے استعمال کی ضرورت ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha