ایران میں رواں سال کے دوران 5۔2 ملین پودوں کی برآمدات کی توقع

تہران، ارنا- ایرانی وزارت زراعت کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران، ملک میں 5۔2 ملین پودوں کی برآمد کی توقع کی جاتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار "عبدالرضا کاوند" نے منگل کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ سالوں کے دوران، ملک میں 5۔3 ملین پودوں کی برآمد کی جاتی تھی تا ہم رواں سال کے دوران، کورونا وبا کے پھیلاؤ کی وجہ سے 5۔2 ملین پودوں کی برآمدات کی توقع کی جاتی ہے۔

کاوند نے کہا کہ ایرانی پودوں کی برآمدات کی پہلی منزلیں عراق، آذربائیجان، کرقیزستان، ازبکستان اور افغانستان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک، ایران کے مقامی پودوں کی درآمدات کے خواہاں میں ہیں جبکہ ان پودوں کی برآمد پر پابندی ہے۔

کاوند نے کہا کہ برآمدی پودوں میں تقریبا چیری، آڑو، نیکٹیرین، سیب، ناشپاتی اور خوبانی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران بین الاقوامی بیج سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے ممالک کے گروپ میں شامل ہوگیا ہے کیونکہ بحثیت ایک زندہ جاندار کے بیج کو ممالک کے مابین تبادلے کیلئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی ضرورت ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha