9 فروری، 2021 4:07 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84224233
0 Persons
روسی سینیٹ کے اسپیکر کا ایران سے تعاون کے فروغ پر زور

ماسکو، ارنا- روس کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی اسپیکر "محمد باقر قالیباف" اور روسی سینیٹ کے اسپیکر "والنتینا ماتویینکو" نے ایک ملاقات میں باہمی تعاون کے فروغ سمیت بین الاقوامی سطح پر دونوں ملکوں کے پارلیمانوں کے درمیان تعلقات کی توسیع پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق دونوں فریقین نے معاشی، تجارتی، سائنس، توانائی اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

اس موقع پر روسی سینیٹ کے اسپیکر نے ایرانی حکومت اور عوام کو اسلامی انقلاب کی 42 ویں سالگرہ کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایران روس کا پرانا شرکت دار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی تبدیلیوں سے ہٹ کر ایران سے تعلقات کے فروغ میں دلچسبی رکھتے ہیں۔

ماتویینکو نے توانائی کے شعبے میں دونوں ممالک کے تعاون میں پیشرفت کا ذکر کیا اور بین الاقوامی سطح میں پارلیمنٹوں کے درمیان تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک، اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف لگائی گئی پابندیوں کی منسوخی کی حمایت کرے گا۔

اس موقع پر ایرانی اسپیکر نے کہا کہ صدر پیوٹین کے نام پر ایرانی سپریم لیڈر کے پیغام نے اس دورے کی اہمیت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ خطے اور عالمی طاقتوں کے بارے میں ایک اہم پیغام ہےاور اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان باہمی تعلقات اسٹریٹجک ہیں۔

قالیباف نے تمام سیاسی، دفاعی، توانایی، نقل و حمل، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔

انہوں نے کوورنا ویکسین سے متعلق ایران اور روس کے درمیان تعاون کو دو دوست ملکوں کے درمیان تعاون کی اچھی مثال قرار دے دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha