انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس جرم کے لئے امریکیوں کیخلاف مقدمہ نہ چلایا گیا تو، وہ نہ صرف عراق بلکہ مختلف ممالک میں بھی ایسے ہی جرائم کا ارتکاب کرنے کی جرات کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار علامہ "سید ابراہیم رئیسی" نے آج بروز منگل عراقی جوڈیشل کونسل کے چیئرمین "فائق الزیدان" کیساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران منشیات اسمگلنگ کا شکار ہے اور اس حوالے سے بہت سارے شہدا نے قربانی دی ہے اور ایران کو بہت نقصانات پہنچ گئے ہیں۔
علامہ رئیسی نے مزید کہا کہ ایران، منشیات کیخلاف مقابلہ کرنے میں دنیا کے علمبردار ممالک میں شامل ہے۔
انہوں نے منشیات کی روک تھام سے متعلق عراق کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ منشیات اسمگلنگ کرنے والوں اور منشیات استعمال کرنے والوں میں فرق ہے۔
ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے حکومت عراق سے منشیات کے استعمال کے جرم میں گرفتار ایرانی قیدیوں کی معافی اور انہیں اسلامی جمہوریہ ایران کے حوالہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے ایران میں عراقی قیدیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے ان کو اپنی ملک واپس روانہ کرنے پر تیاری کا اظہار کردیا۔
ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے اس امید کا اظہار کردیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط سے زائرین کی آمد و رفت میں آسانی آئے گی۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان ویزہ منسوخی کے اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے تعمیری قرار دے دیا۔
علامہ رئیسی نے جنرل شہید سلیمانی اور ابومہدی المہندس کے قتل کیس سے متعلق عراقی حکومت اور عدلیہ کیجانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا شکریہ ادا کر دیا۔
انہوں نے اس قتل کے جرم میں ملوث امریکہ کو سزا دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس جرم کے لئے امریکیوں کیخلاف مقدمہ نہ چلایا گیا تو، وہ نہ صرف عراق بلکہ مختلف ممالک میں بھی ایسے ہی جرائم کا ارتکاب کرنے کی جرات کریں گے۔
اس موقع پر فائق الزیدان نے ایرانی عدلیہ کے دورہ عراق سے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے تمام شعبوں سے ایران سے تعلقات کے فروغ میں دلچسبی کا اظہار کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایرانی زائرین کے مسائل کو حل کرنے کیلئے کسی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔
عراقی جوڈیشل کونسل کے چیئرمین نے مزاحمتی کمانڈروں کے قتل کیس کو بڑی سنجیدگی سے تعاقب کرنے پر زور دیا اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں مقابلہ کرنے کیلئے جنرل سلیمانی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان سے خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے عراق میں قید ایرانی شہریوں کی معافی سے متعلق عراقی وزیر اعظم اور صدر مملکت سے مشاورت کرنے اور اس مسئلے کا جائزہ لینے کا وعدہ دیا۔
**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
آپ کا تبصرہ