ایران اور عراق کا عدالتی تعاون سے متعلق مفاہمت کی تین یادداشتوں پر دستخط

بغداد، ارنا- بغداد کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی عدلیہ کے سربراہ اور عراقی جوڈیشل کونسل کے چیئرمین کے مذاکرات کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان عدالتی تعاون سے متعلق مفاہمت کی تین یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے عدلیہ کے سربراہ علامہ "سید ابراہیم رئیسی" اور عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل کے سربراہ "فائق الزیدان" کی موجودگی میں دونوں ممالک کے عدالتی عہدیداروں کے درمیان ملاقات کے بعد ان تین یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔

علامہ رئیسی نے پیر کی رات ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں بغداد پہنچ گئے اور آج کی صبح کو انہوں نے اپنے عراقی ہم منصب سے ملاقات کی۔

اس موقع پر دونوں فریقین نے عدالتی اور قانونی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی عدلیہ کے سربراہ، اپنے دورہ عراق کے دوران، عراقی وزیر اعظم "مصطفی الکاظمی"، صدر مملکت "برہم صالح" اور اسپیکر "محمد االجلبوسی" سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے دورہ عراق پہنچنے ہی بغداد کی بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب شہید جنرل سلیمانی اور ابوالمہدی المہندس کی شہادت کے جائے وقوع پر گئے اور ان کی یاد کو زندہ رکھتے ہوئے ان سے خراج عقیدت پیش کیا۔

علامہ رئیسی کے دورے عراق کے اہم مقاصد میں سے ایک جنرل سلیمانی اور ابوالمہدی المہندس کے قتل کیس کا تعاقب ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha