8 اپریل 2021ء میں ایرانی جوہری توانائی کی 50 نئی کامیابیوں کی رونمائی ہوگی

تہران، ارنا- ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے کہا ہے ایران میں 8 اپریل 2021 کو جوہری ٹیکنالوجی کے قومی دن کی مناسبت اس شعبے میں ملک میں تیار کردہ 50 سے زائد نئی کامیابیوں کی رونمائی ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار "علی اکبر صالحی" نے آج بروز منگل کو ایرانی جوہری صنعت سے متعلق منعقدہ نمائش کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ایرانی جوہری توانائی ادارے کے سربراہ نے جوہری سائنسدانوں کے نام ظاہر نہ کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایٹمی صنعت کو آگے بڑھانے اور جامع طور پر ترقی دینے کی ہر ممکن کوشش کی ہے جس کے اثرات 20 فیصد جوہری ایندھن کی از سر نو تیاری میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال، جوہری توانائی کی تنظیم میں کسی تجویز، اس کی ڈیزائن اور مصنوع کو پیش کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا اور جوہری صنعت کے ماہرین، تیز رفتاری اور اعلی معیاروں کے مطابق، سرگرمیوں کی نگرانی کرتے ہیں اور کم سے کم وقت میں ان ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

صالحی نے کہا کہ جوہری صنعت کیساتھ ملک کی یونیورسٹیوں اور سائنسی مراکز کے مابین رابطے سے متعلق قائد اسلامی کی تجویز کے مطابق 2012  سے 2021 تک، جوہری توانائی تنظیم نے ملک کی 60 سے زیادہ یونیورسٹیوں اور سائنسی مراکز کے ساتھ 313 تحقیقی، ایگزیکٹو اور آپریشنل معاہدوں پر عمل درآمد کیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha