ایران میں صدر روحانی کی ہدایت سے کورونا ویکسینیشن کا باقاعدہ آغاز

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں روس میں تیار کردہ کورونا ویکسین "اسپوٹنک وی" کی ویکسینیشن کا صدر روحانی کی ہدایت سے آغاز کیا گیا جس کی تقریب میں وزیر صحت "سعیدنمکی" نے بھی حصہ لیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق، روس میں تیارکردہ کورونا ویکسین "اسپوٹنک وی" کو 4 فروری میں ایران میں درآمد کیا گیا اور آج تہران میں واقع امام خمینی (رہ) اسپتال میں کورونا ویکسینیشن کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔

ایرانی وزیر صحت کا بیٹا پہلا فرد تھا جس نے ایران میں پہلی کورونا ویکسین وصول کی تھی۔

سعید نمکی نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں اسپتالوں میں گہری نگہداشت کے یونٹوں میں کام کرنے والے طبی ٹیموں کو مفت کورونا ویکسینیشن ہوگی۔

وضح رہے کہ اسپوٹنک وی ویکسین کی پہلی کھیپ 4 فروری کو ایران میں داخل کیا گیا اور ایران اور روس کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق دوسری کھیپیں بھی مرحلہ وار ملک بھیجی جاتی ہیں۔

ایرانی حکومت کے ترجمان "علی ربیعی" نے کہا ہے کہ ہم روس کے علاوہ چین، بھارت، کیوبا اور عالمی ادارہ صحت کی کوواکس کی ٹوکری سے بھی کورونا ویکسین درآمد کریں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha