ایرانی شاہراہوں کی لمبائی 20 کلومیٹر سے بڑھ کر 20 ہزار کلومیٹر تک پہنچ گئی

بیرجند، ارنا- ایرانی وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی نے کہا ہے کہ گیارہویں اور بارہویں حکومت کے دوران، ملک میں 8 ہزار کلومیٹر شاہراہوں کی تعمیر کی گئی اور در حقیقت شاہراہوں میں سالانہ ایک ہزار کلومیٹر کا اضافہ ہوگیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "محمد اسلامی" نے پیر کے روز علاقے طبس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں اسلامی انقلاب سے پہلے صرف 20 کلومیٹر شاہراہ موجود تھیں جس کی لمبائی گیارہویں حکومت کے دوران 12 ہزار 300 کلومیٹر تک پہنچ گئی اور بارہویں حکومت کے اختتام تک اس میں کم سے کم 8 ہزار کلومیٹر کا اضافہ ہوکر 20 ہزار کلومیٹر تک پہنچ جائے گی۔

اسلامی نے کہا کہ پچھلے سال کے دوران، سامان ٹرانسپورٹ کا حجم تقریبا 470 ملین ٹن تھا جس میں رواں سال کے دوران، تقریبا 10 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha