اسلامی انقلاب نے اقوام عالم کو خواب غفلت سے جگایا: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر

اسلام آباد، ارنا- جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر نے کہا ہے کہ امام خمینی (رہ) کے زیرقیادت اسلامی انقلاب نے ایران کو دوسرے ممالک کے لئے عالمی سامراجیت کیخلاف مزاحمت کی مثال میں بدل دیا اور اس تحریک نے خطے کی اقوام بالخصوص اسلامی اقوام کی بیداری کا سبب بنی۔

ان خیالات کا اظہار "لیاقت بلوچ" نے آج بروز پیر کو ارنا نمائندے کیساتھ خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ فروری کا مہینہ ایرانی قوم کی دشمنوں خصوصا سامراجی طاقتوں کو شکست دینے کے لئے قربانیوں اور مثالی مزاحمت کی یاد دلانے والا ہے؛ وہ انقلاب جس نے آج تک اپنی حیثیت برقرار رکھا ہے اور دوسری قوموں اور ممالک کے لئے ایک واضح نمونہ بن گیا ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ  ایران اور اسلامی انقلاب کیخلاف امریکہ کی زیرقیادت عالمی سامراجیت کا جارحانہ اور معاندانہ نقطہ نظر فطری ہے کیونکہ وہ تسلط اور جبر کے متلاشی ہیں؛ لیکن ایران اب غاصب طاقتوں کی ان خام خیالیوں کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنے میں کامیاب رہا ہے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر نے کہا امام خمینی (رہ) کی قابل اور تاریخی قیادت کی وجہ سے اسلامی انقلاب نے اس ملک میں ایک ایسی نظام کی تشکیل دی جو عوام کے نظریات اور انقلاب کی اقدار کی حفاظت اور دفاع کرتی ہے اور اور آج ہم ایران کی واضح پوزیشن اور اسلامی انقلاب کے شاندار کارنامے کو دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام مزاحمت نے دوسری قوموں کو خواب غفلت سے جگایا اور آج ہم دیکھتے ہیں کہ کس طرح خطے کی اقوام اپنے حقوق کے لئے اسلامی انقلاب اور امام خمینی کی تعلیمات پر عمل پیرا ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
3 + 10 =