8 فروری، 2021 6:51 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84222820
0 Persons
ایران او روس کی کوویڈ-19 پر مشترکہ ریسرچ

ماسکو، ارنا- ایران اور روس کے درمیان کوویڈ- 19 پر ریسرچ سے متعلق ایک تعاون کی یادداشت پر دستخط کیا گیا۔

 نائب ایرانی وزیر صحت کے دورے روس کے موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان کوورنا وبا پر تحقیقات سے متعلق ایک تعاون کی یادداشت پر دستخط کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق، اسپوٹنک وی ویکسین تیار کرنے والی گامالیا لیبارٹری انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران، پاستور انسٹی ٹیوٹ آف ایران اور گامالیا لیبارٹری انسٹی ٹیوٹ کے مابین کوویڈ 19 بیماری پر تحقیق سے متعلق ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیا گیا۔

نائب ایرانی وزیر صحت اور محکمہ برائے ادویات اور خواراک کے سربراہ "محمد رضا شانہ ساز"، نائب روسی وزیر صحت "سرگئی گلاگلوف" اور گامالیا لیبارٹری انسٹی ٹیوٹ کے نائب سربراہ "الکساندر خاوایف" نے اس مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔

واضح رہے کہ نائب ایرانی وزیر صحت، اتوار کے روز ایک وفد کی قیادت میں دورہ ماسکو پہنچ گئے؛ وہ کل بروز منگل کو روس کے ایک صوبے میں واقع ویکسین فیکٹری کی پیداوار لائن کا دورہ کریں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha