8 فروری، 2021، 4:23 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84222591
T T
0 Persons
قائد انقلاب نے بعض قیدیوں کی سزاوں میں معافی اور کمی کی منظوری دے دی

تہران، ارنا - ایرانی سپریم لیڈر نے ایران کی فوجی، انقلابی اور عام عدالتوں سے سزا پانے والے 3 ہزار840 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی درخواستوں کی منظوری دے دی۔

ایرانی سپریم لیڈر نے ایرانی انقلاب کی کامیابی کی 42 ویں سالگرہ اور عشرہ فجر کی مناسبت سے ایران کی فوجی، انقلابی اور عام عدالتوں سے سزا پانے والے 3 ہزار840 قیدیوں کی سزاؤں میں کمی اور معافی کی درخواستوں کی منظوری دے دی۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی عدلیہ کے سربراہ علامہ "ابراہیم رییسی" نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو ایک خط میں بعض قیدیوں کی سزاؤں میں معافی اور کمی کی تجویز پیش کی تھی۔

مرکزی کمیشن نے 3840 افراد کی سزاؤں میں کمی اور معافی کے شرائط کی معلومات فراہم کی تھیں جنھیں قائد انقلاب کی خدمت میں پیش کیا گیا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے عدلیہ کے سربراہ کی اس درخواست کی توثیق کرتے ہوئے اسے منظور کرلیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .