یمنی بحران کے حل پر اقوام متحدہ کے ہر کسی اقدام کی حمایت پر تیار ہیں: ظریف

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک یمنی بحران کے حل پر اقوام متحدہ کے ہر کسی اقدام کی بھر پور حمایت پر تیار ہے۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے آج بروز پیر کو ایران کے دورے پر آئے ہوئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے یمنی امور "مارتین گریفیتس" سے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر دونوں فریقین نے یمنی بحران کی تازہ ترین صورتحال اور یمن میں قیام امن اور استحکام کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں ایرانی وزیر خارجہ نے یمن اور علاقے میں بڑی انسانی تباہی کے خاتمے سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی وضاحت کی۔

انہوں نے یمنی نہتے عوام کے دکھ درد کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یمنی بحران کا واحد حل سیاسی طریقہ ہے نہ کہ مسلط کردہ جنگ!

ایران کے وزیر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک یمنی بحران کے حل پر اقوام متحدہ کے ہر کسی اقدام کی بھر پور حمایت پر تیار ہے۔

در این اثنا اقوام متحدہ کے نمائندے برائے یمنی امور نے یمن میں قیام امن اور استحکام سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کو تعمیری قرار دیتے ہوئے معاشی امداد، سیز فائر کے قیام اور سیاسی مذاکرات کا از سر نو آغاز کے ذریعے یمنی بحران کے حل پر اقوام متحدہ کے موقف کی وضاحت کی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha