ایران لاؤ انفورسمنٹ فورس میں شامل ساز و سامان کے 95 فیصد کا حصہ ملکی ساختہ ہے

تہران، ارنا- ایرانی پولیس فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ہم پابندیوں کو خودکفیل ہونے کے موقع میں بدلنے میں کامیاب ہوگئے اور آج لاؤ انفورسمنٹ فورس میں شامل سازو سامان کے 95 فیصد کا حصہ ملکی ساختہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار "حسین اشتری" نے آج بروز پیر کو ایران سرحدی فورس میں نئے ساز و سامان کی شمولیت سے متعلق منعقدہ ایک  تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران لاؤ انفورسمنٹ فورس میں شامل سازو سامان کے 95 فیصد کا حصہ ملکی ساختہ ہے جس سے ملکی ماہرین کی اعلی صلاحتیں ظاہر ہوتی ہیں۔

اشتری نے مزید کہا کہ گزشتہ عرصے کے دوران، ملک میں نچلی معیار کے دفاعی ساز و سامان کو درآمد کیا جاتا تھا لیکن آج، ہم اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر ملکی ماہرین کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی دفاعی اور فوجی ضروریات کو اندروں ملک میں تیار کر سکتے ہیں۔

انہوں نے ایرانی سرحدی اہلکاروں کی مشن کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ 8 ہزار 755 کلومیٹر پر پھیلی ہوئی سرحدوں کا بہادری سے تحفظ کرتے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ آج بروز پیر کو ایرانی سرحدی پولیس کمانڈ میں 300 سے زائد مختلف قسم فوجی سازو سامان کو شامل کیا گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha