صہیونی ریاست کی دھمکی کھوکھلی ہے، اس میں کچھ کرنے کی ہمت نہیں: ایرانی وزیر دفاع

قزوین، ارنا- ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک نے کہا ہے کہ ایران کو دھمکی دینے میں ناجائز صہیونی ریاست کی آواز بلند ہے مگر اس میں کچھ کرنے کی ہمت اور قابلیت نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار بریگیڈئیر جنرل "امیر حاتمی" نے قزوین میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی ریاست ایک ایسا جانور کی طرح ہے جس کا منہ بڑا ہے، چیختا ہے اور دھمکی دیتا ہے لیکن اس کا طاقت بہت کم ہے اور اس میں ایران کیخلاف اپنی دھمکیوں کو عملی کرنے کی طاقت اور ہمت نہیں ہے۔

جنرل حاتمی نے کہا کہ آج، اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت اپنی عروج پر ہے اور قلیل مدت کے دوران، ملک میں 10 بڑی زمینی، ہوائی  بحری اور دفاعی مشقیں کی گئیں جن میں ملکی افواج کی اعلی تیاری ظاہر ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی دفاعی طاقت اتنی زیادہ ہے کہ آج دشمن کو ایران کا فوجی مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں ہے اور وہ صرف ہمارے خلاف بیان بازی کرتا ہے اور کوئی عملی اقدام اٹھانے سے قاصر ہے۔

ایرانی وزیر دفاع نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایرانی اسلحے کیخلاف پابندیوں کو توسیع دینے کی امریکی ناکام کوششوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آج اس حوالے سے ملک کیخلاف کوئی پابندی نہیں ہے اور ہمارے مختلف ممالک کیساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha