قالیباف نے پیوٹن کیلیے ایرانی قائد کے پیغام کو روسی دوما کے اسپیکر کا حوالہ کردیا

ماسکو، ارنا – ایرانی اسپیکر نے روسی صدر کیلیے ایرانی سپریم لیڈر کے پیغام کو روسی دوما کے اسپیکر کا حوالہ کردیا۔

'محمد باقر قالیباف جنہوں نے ماسکو کے دورے پر ہے، آج بروز پیر روسی صدر ولاڈیمیر پیوٹن کیلیے ایرانی سپریم لیڈر حضرت آیت اللہ خامنہ ای کے پیغام کو روسی دوما کے اسپیکر' ویچیسلاو والودین' کو پہنچایا۔

قالیباف نے کہا کہ روسی حکومت کیلیے ایرانی قائد کا پیغام دونوں ممالک کے مابین اسٹریٹجک تعلقات کے دائرہ کار میں ہے۔

قالیباف نے بتایا کہ روس کے دورے کا سب سے اہم مقصد اس موقف پر زور دینا ہے کہ عالمی تبدیلیوں کے زیر اثر تہران اور ماسکو کے درمیان تعلقات تبدیل نہیں ہوں گے۔
روس کے چیئرمین آف سٹیٹ ڈوما "ویچسلا والودین نے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لئے قائد انقلاب کی خصوصی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے قائد کے پیغام کو جلد سے جلد ولادیمیر پیوٹن کو پہنچاؤں گا۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر "محمد باقر قالیباف"، روس کے چیئرمین آف سٹیٹ ڈوما "ویچسلا والودین" کی باضابطہ دعوت سے ایک پارلیمانی وفد کی قیادت میں اتوار کے روز روس کے دورے پر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے چیئرمین اور ترجمان علامہ "مجتبی ذوالنوری" اور "ابوالفضل عمومی"، توانائی کمیشن کے سربراہ "فریدون عباسی"، زراعتی کمیشن کے سربراہ "سید جواد ساداتی نژاد"، ڈپٹی اسپیکر برائے بین الاقوامی امور "حسین امیر عبدالہیان"، اسپیکر کے مشیر "بابک نگاہداری"، اس تین روزہ دورے کے دوران قالیباف کا ساتھ دیں گے۔

ایرانی اسپیکر، دورہ ماسکو کے دوران، روسی حکومت کو ایرانی سپریم لیڈر کے پیغام کا حوالہ کرنے کے ساتھ ساتھ روسی ڈوما اور سنیٹ کے اسپیکروں اور دیگر روسی حکام سے مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے فروغ سے متعلق ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ قالیباف نے دورہ روس کی روانگی سے پہلے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر نے بدستور روس سے اسٹریٹجک تعلقات پر زور دیا ہے اور اسی وجہ سے میں روسی عہدیداروں کی باضباطہ دعوت سے اسٹریٹجک تعلقات کے میدان میں ایک اہم پیغام لے کر روسی حکام سے ملنے جا رہا ہوں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha