8 فروری، 2021 12:13 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84222023
0 Persons
ظریف کی اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے سے ملاقات

تہران، ارنا – ایرانی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے یمنی امور کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے یمن اور خطے کی تازہ ترین تبدیلیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پیر کے روز اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے یمنی امور مارتین گریفیتس کے ساتھ ملاقات کر کے یمن اور خطے کے مسائل پر بات چیت کی۔

اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ کے خصوصی معاون برائے سیاسی امور  ' علی اصغر خاجی' نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے یمنی بحران کے مختلف پہلوؤں ، اس ملک میں امن کے حصول اور بحران کو روکنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں خاجی نے یمن کے مزاحمتی لوگوں کی قابل افسوس صورتحال اور جنگ اور معاشی محاصرے کی وجہ سے ان لوگوں پر عائد سخت مشکل حالات کا ذکر کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی برادری  سے اس جنگ اور غیرانسانی محاصرے کے روکنے کا مطالبہ کیا ۔

انہوںنے مزید کہا کہ ہم اس ملک کے عوام کو کورونا کے خلاف جنگ میں انسان دوستانہ اور طبی امداد فراہم کرنے کیلیے تیار ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha