7 فروری، 2021 7:30 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84221384
0 Persons
ایرانی اسپیکر روس کے دورے پر پہنچ گئے

ماسکو، ارنا- ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر "محمد باقر قالیباف"، روس کے چیئرمین آف سٹیٹ ڈوما "ویچسلا والودین" کی باضابطہ دعوت سے ایک پارلیمانی وفد کی قیادت میں روس کے دورے پر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے چیئرمین اور ترجمان علامہ "مجتبی ذوالنوری" اور "ابوالفضل عمومی"، توانائی کمیشن کے سربراہ "فریدون عباسی"، زراعتی کمیشن کے سربراہ "سید جواد ساداتی نژاد"، ڈپٹی اسپیکر برائے بین الاقوامی امور "حسین امیر عبدالہیان"، اسپیکر کے مشیر "بابک نگاہداری"، دورہ روس کے دوران قالیباف کا ساتھ دیں گے۔

ایرانی اسپیکر، دورہ ماسکو کے دوران، روسی حکومت کو ایرانی سپریم لیڈر کے پیغام کا حوالہ کرنے کے ساتھ ساتھ روسی ڈوما اور سنیٹ کے اسپیکروں اور دیگر روسی حکام سے مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات کے فروغ سے متعلق ملاقاتیں کریں گے۔

 واضح رہے کہ قالیباف نے دورہ روس کی روانگی سے پہلے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر نے بدستور روس سے اسٹریٹجک تعلقات پر زور دیا ہے اور اسی وجہ سے میں روسی عہدیداروں کی باضباطہ دعوت سے اسٹریٹجک تعلقات کے میدان میں ایک اہم پیغام لے کر روسی حکام سے ملنے جا رہا ہوں۔

انہوں نے مختلف شعبوں بشمول سیاسی، اقتصادی، دفاعی، سلامتی، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ایران ار روس کے تعلقات کو اچھے اور تعمیری قرار دے دیا اور کہا کہ دونوں ممالک کی پارلیمنٹ کے درمیان باہمی تعلقات، خاص طور پر جوائنٹ ہائی کمیشن جو پارلیمنٹ کے دونوں اسپیکر کی زیرصدارت ہے، نے تعلقات کو مزید گہرا کیا ہے۔

قالیباف نے کہا کہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر دونوں ملکوں کے درمیان بہت سارے مشترکات ہیں؛ یہ مشترکات ہمیں خطے اور دنیا میں موجودہ مواقع سے فائدہ اٹھانے اور دونوں ملکوں اور علاقے کے مفادات کے پیش نظر مشترکہ منصوبوں کے فریم ورک میں عالمی امن منصوبے کی طرف گامزن ہونے کے قابل بنا دیتی ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha