7 فروری، 2021، 4:21 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84221160
T T
0 Persons
ایران میں ٹیکسٹائل، ملبوسات اور مشین سے بُنے ہوئے قالینوں کی بین االاقوامی نمائشوں کا انعقاد

تہران، ارنا- ایران میں ٹیکسٹائل، ملبوسات اور مشین سے بُنے ہوئے قالینوں سے متعلق الگ الگ نمائشوں کا 120 ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت اور برآمدات کے فروغ کے مقصد سے انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، یہ نمائشیں 7 سے 13 فروری تک تہران بین الاقوامی نمائشوں کے مستقل مقام پر منعقد کی جاتی ہیں اور ان شعبوں کے سب سے بڑے پروڈیوسر اپنی جدید صنعتوں، سازو سامان، پیداواری مشینوں اور مصنوعات کو نمائش کیلئے پیش کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق، مشینری، خام مال، گھریلو ٹیکسٹائل، کڑھائی والی مشینیں اور ٹیکسٹائل مصنوعات کی 26 ویں بین الاقوامی نمائش، ایرانی ملبوسات کی آٹھویں بین الاقوامی نمائش اور مشین سے بُنے ہوئے قالین اور متعلقہ صنعتوں کی 12 ویں بین الاقوامی نمائش میں 120 ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں بشمول جرمنی، ترکی، بھارت اور چین کے کمپنیوں نے حصہ لیا ہے۔

ٹیکسٹائل انڈسٹری کی 26 ویں بین الاقوامی نمائش میں، تمام قسم کے سازو سامان، ٹیکسٹائل انڈسٹریز کی مشینیں، پارٹس، سلائی مشینیں، کڑھائی، سلائی اور کاٹنے والی مشینیں، ہر قسم کے گھریلو ٹیکسٹائل بشمول کپڑے، ہر قسم کے سوت اور ریشے اور ٹیکسٹائل صنعت سے متعلق لوازمات اور پرزوں کے سامان کو نمائش کیلئے پیش کیا جاتا ہے۔

 اس کے علاوہ، ملبوسات کی آٹھویں بین الاقوامی نمائش میں دسیوں کمپنیوں نے مردوں، خواتین اور بچوں کے لباس کو ہر طرح کے ڈیزائن اور رنگوں کے ساتھ ساتھ لباس تیار کرنے والے آلات اور سازو سامان، جدید ڈیزائن اور ماڈلز کے کپڑوں کو نمائش کیلئے پیش کیا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .