دیگر ملکوں پر انحصار کا خاتمہ دے رہے ہیں: پاسداران انقلاب کے سربراہ

تہران، ارنا- پاسداران اسلامی انقلاب کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہم دیگر ملکوں پر انحصار کا خاتمہ دے رہے ہیں اور پابندیوں نے اس حوالے سے ایرانی قوم کیلئے ایک بہت بڑا موقع کی فراہمی کی۔

ان خیالات کا اظہار میجر جنرل "حسین سلامی" نے اتوار کے روز عشرہ فجر کی مناسبت سے سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق منعقدہ ایک نمائش کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

پاسداران اسلامی انقلاب کے سربراہ نے مزید کہا کہ اس نمائش میں ملک کی بے پناہ صلاحیتں دیکھنے میں آئی ہیں۔

جنرل سلامی نے کہا کہ دشمن عناصر، ملک میں ترقی کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہم نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملکی ماہرین اور نوجوانوں کی کوششوں سے بہت ترقی کی ہے اور اب بہت ساری مصنوعات جو پچھلے غیر ملکی ممالک سے درآمد کی جاتی تھی وہ اب اندروں ملک میں تیار کی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ پانچویں قومی ورچوئل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیسٹیول اور عوامی رضا کار فورس کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی نمائش کا آج بروز اتوار کو افتتاح کیا گیا جس کی افتتاحی تقریب میں جنرل حسین سلامی اور عوامی رضاکار فورس تنظیم کے سربراہ "غلامرضا سلیمانی" نے حصہ لیا تھا۔

منعقدہ اس فیسٹیول میں صحت، زراعت، دفاع، میٹا الیکٹرانکس، مٹیریل کیمسٹری اور تیل کے شعبوں میں موجدوں کے 160 پروجیکٹس کا پیش کیا گیا۔

فیسٹیول کے منتظمین کے مطابق؛ اس فیسٹیول میں پیش کردہ 90 فیصد آئیڈیاز کے تجارتی نمونے تیار کیے گئے ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha