پاکستان میں بین الاقوامی امن مشق 2021ء ایران کی شرکت سے منعقد ہوگی

ارنا، اسلام آباد۔ پاک بحریہ کی کثیر القومی امن مشق 2021ء کا کراچی کے ساحل میں 45 ممالک بشمول اسلامی جمہوریہ ایران کی شرکت سے انعقاد کیا جاتا ہے۔

پاک بحریہ کے مطابق، بین الاقوامی امن مشق کا "اتحاد برائے امن" کے نعرے سے 11 سے 16 فروری تک کراچی میں انعقاد کیا جاتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس کثیر القوامی امن مشق میں 45 ممالک حصہ لیں گے؛ اسلامی جمہوریہ ایران کا ایک فوجی وفد بھی مبصر کی سطح پر اس مشق میں حصہ لے گا۔

واضح رہے کہ  پاک بحریہ کی اس کاوش کا مقصد یہ ہے کہ علاقائی اور دیگر بحری افواج کے مابین مشترکہ تعاون کو فروغ دیتے ہوئے متعدد صلاحیتوں کو نکھارا جائے۔

 اس مشق میں کئی ممالک کی افواج ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہوتی ہیں؛ مختلف ممالک کے جہازوں پر موجود عملہ اور مندوبین پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے میل جول کرتے ہیں۔

یک کثیر القومی پلیٹ فارم کی حیثیت سے، امن مختلف بحری افواج کے مابین پیشہ ورانہ تعلقات کو بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے اور دیگر اقوام کے سامنے پاکستان کا مثبت امیج بنانے میں اپنا کردار ادا کرتی ہے۔

 یہ مشق بحری سفارتکاری کی بہترین مثال ہے اور پاک بحریہ کے افراد کی پیشہ وارانہ قابلیت بڑھانے کے ساتھ ساتھ ملک کے وقار کو بڑھانے کا باعث بھی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha