6 فروری، 2021 2:19 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 84214137
0 Persons
ایران میں اس ہفتے سے کرونا کیخلاف ویکسینیشن شروع ہوگا

تہران، ارنا – ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ وزارت صحت کی جانے والی ترجیحات کی بنا پر اس ہفتے سے کرونا کے خلاف ٹیکے لگانے کا آغاز ہوگا۔

یہ بات "حسن روحانی" نے ہفتہ کے روز کرونا کے خلاف ہیڈ کوارٹر کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران میں گزشتہ ایک سال کے دوران کرونا کے پھیلاؤ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں تمام آلات ویکسینیشن کے لئے تیار ہیں اور خوش قسمتی سے ملک میں ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچ گئی ہے۔
صدر روحانی نے کہا کہ سب نے ہاتھ ملایا اور آج ہم کو ٹیکے لگانے پہنچ گئے ہیں لہذا رواں ہفتے یعنی عشرہ فجر اور ملک کے قومی جشن کا ہفتے 10 فروری سے پہلے وزارت صحت کی ترجیحات کی بنیاد پر ویکسینیشن شروع ہوگا۔
ایرانی وزارت صحت کے مطابق، ویکسینیشن کی پہلی ترجیح طبی عملے، بزرگ اور کمزور گروپ ہیں۔
یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں اب تک ایک ملین و 452 ہزار و 380 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے اور بد قسمتی سے 58 ہزار و 336 افراد بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha