ایران میں دنیا کی پہلی "اسکول میوزیم پوسٹ" کا افتتاح ہوگا

تہران، ارنا- ایرانی میوزیم برائے مواصلات کے سربراہ نے کہا ہے کہ شمالی شہر رشت میں دنیا کی پہلی اسکول میوزم پوسٹ کا 6 فروری کو افتتاح کیا جائے گا جس کی افتتاحی تقریب میں نیشنل پوسٹ کمپنی کے سی ای او حصہ لیں گے۔

ان خیالات کا اظہار "حسن عمیدی" نے جمعہ کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کی پہلی اسکول میوزیم پوسٹ کا کل بروز ہفتے کو نائب ایرانی وزیر برائے مواصلات کے امور اور نیشنل پوسٹ کمپنی کے سی ای او کی موجودگی میں افتتاح کیا جائے گا۔

عمیدی نے کہا کہ اس میوزیم میں، انقلاب سے پہلے اور بعد کے ڈاک ٹکٹوں اور نادر غیر ملکی خطوط اور ڈاک ٹکٹوں کا مجموعہ، نیز مواصلات کے میدان میں میوزیم کی پرانی اشیاء کا مجموعہ بھی پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس سنٹر کے قیام کا مقصد ڈاک اور ڈاک ٹکٹوں کے میدان میں اور مجموعی طور پر مواصلات کے شعبے میں مہارتوں کی تعلیم ہے۔

عمیدی نے کہا کہ ذرائع ابلاغ اور مواصلات کی مہارت کو فروغ دینے سمیت مواصلات اور میڈیا کے مختلف شعبوں میں بچوں اور نوعمروں کو تعلیم دینا ان پروگراموں میں سے ایک ہے جو اس سلسلے میں کیے جائیں گے۔

انہوں نے ڈاک ٹکٹ اور فیلیٹلیس کے شوقین افراد اور ماہرین کے ساتھ تعاون کرنے میں دلچسبی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد اس حوالے سے ضروی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

عمیدی نے کہا کہ رشت کے بعد صوبے سیستان و بلوچستان میں واقع شہر دلگان میں دوسری اسکول میوزیم پوسٹ کا افتتاح کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اسلامی انقلاب کی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر تہران کے میوزیم برائے مواصلات میں اسلامی انقلاب سے متعلق ڈاک ٹکٹوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha