اسلامی جمہوریہ الہامی ادیان کے درمیان یکجہتی کی واضح مثال ہے

ارومیہ، ارنا- ایران میں واقع شرق آشور چرچ کے آرچ بشپ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ، الہی مذاہب کے پیرکاروں کے درمیان یکجہتی کی واضح مثال ہے۔

ان خیالات کا اظہار آرچ بشپ "مارنرسای بنیامین" نے جمعرات کی رات، صوبے مغربی آذربائیجان کے شہر اورمیہ میں عشرہ فجر ور اسلامی انقلاب کی 42 ویں سالگرہ کے موقع پر عیسائی برادری کے شہدا کے اہل خانوں سے خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے معقدہ ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے اسلامی انقلاب میں الہامی ادیان کی اہمیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بانی اسلامی انقلاب حضرت امام خمینی (رح) کے افکار نے الہامی ادیان کے پیروکاروں کے درمیان یکجہتی اور ہمدردی کے باعث بنے ہیں۔

انہوں نے عیسائی برادری کے شہدا کے اہل خانوں سے قائد اسلامی انقلاب کی متعدد ملاقاتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسلامی جمہوریہ کا الہامی ادیان پر احترام کا مظاہرہ ہے اور یہ ہمارے لیئے فخر کی بات ہے۔

آرپ بشپ بنیامین نے مزید کہا کہ اسلامی انقلاب کے نظریے میں، نسلی گروہوں اور الہی مذاہب کے مابین اختلافات کی اخلاقی طور پر مذمت کی گئی ہے اور گزشتہ چند سالوں میں ایرانی پارلیمنٹ میں ایک قانون منظور کیا گیا ہے جس میں دوسرے مذاہب کی اقدار کی توہین نہیں ہونی چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ میں، مذہبی رسومات کی انجام دہی، مندروں اور مقدس مقامات کی حفاظت، مذہبی شخصیات کے تقدس اور معاشی سرگرمیوں، شہریوں بشمول مذہبی اقلیتیوں کی ضمانت دی گئی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha