ایران دنیا میں اسپنج لوہے تیار کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کو 27 ملین 907 ہزار ٹن اسپنج لوہے کی پیداوار سے بھارت کے بعد دنیا میں دوسری پوزیشن حاصل ہے۔

رپورٹ کے مطابق، گزشتہ سال کے دوران، ایران میں 27 ملین 907 ہزار ٹن اسپنج لوہے کی تیاری کی گئی جس میں گزشتہ دو سال کے مقابلے میں 6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایران کو اسپنچ لوہے کی تیاری میں بھارت کے بعد دنیا کی دوسری پوزیشن حاصل ہے اور ملک میں صوبائی منصوبوں کے فریم ورک کے اندر 800 ہزار ٹن اسپنج لوہے کی تیاری کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

 اس کے علاوہ ایران دنیا میں پلاسٹر پیدا کرنے والا تیسرا سب سے بڑا ملک ہے اور تعمیرات کے لئے مشرق وسطی میں اس معدنیات کی سب سے بڑی کھپت ہے؛ اس حوالے سے اسپین سب سے بڑا یورپی پروڈیوسر ہے اور دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے۔

نیز بینٹونائٹ کے شعبے میں ایران، دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے؛ در حقیقت، بینٹونائٹ مختلف صنعتوں میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی معدنیات میں سے ایک ہے۔

اس کے علاوہ 2020 کے اعدادوشمار میں ایران اب اسٹرانسیوم پیدا کرنے والا چوتھا بڑا ملک ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران گزشتہ سال کے دوران، باریٹ تیار کرنے والا چوتھا بڑا ملک تھا؛ باریٹ دراصل ایک فلر اور وزن بڑھانے والا ہے جو پینٹ، پلاسٹک اور ربڑ جیسی مصنوعات میں استعمال ہوتا ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha