4 فروری، 2021 5:37 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84211469
0 Persons
ایرانی اسپیکر آئندہ ہفتے کے دوران روس کا دورہ کریں گے

ماسکو، ارنا- روس میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ "محمد باقر قالیباف" آئندہ ہفتے کے دوران، ماسکو کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق، "کاظم جلالی" نے کہا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر، روس کے چیئرمین آف سٹیٹ ڈوما "ویچسلاو والودین" کی باضباطہ دعوت سے ایک اعلی سطحی وفد کی قیاددت میں 7 سے 9 فروری تک ماسکو کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بحثیت اسپیکر کے قالیباف کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے جس سے روسی فیڈریشن سے تعلقات کی اہمیت ظاہر ہوتا ہے۔

جلالی نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان مختلف شعبوں بالخصوص پارلیمانوں کے درمیان تعمیری اور اچھے تعلقات ہیں اور یقینا ایرانی اسپیکر کے مستقبل دورہ روس سے باہمی تعلقات میں مزید اضافہ ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ روسی ڈوما کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین نے گزشتہ سال کے دوران، ایران کا دورہ کرتے ہوئے قالیباف کو دورہ روس کی باضابطہ دعوت دی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha