ایران کی پروٹون تھراپی اور کاربن تھراپی سے کینسر کے علاج میں دنیا کی ساتویں پوزیشن

تہران، ارنا- ایران نیشنل سینٹر برائے آئن تھراپی نے کہا ہے کہ اس سینٹر نے پروٹون تھراپی اور کاربن تھراپی سے کینسر کے علاج کی ٹیکنالوجی کا حصول کیا ہے اور اب ایران، اس حوالے سے خطے میں پہلا اور دنیا میں ساتواں ملک ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ فی الحال، اس منصوبے کی پیشرفت اس معاملے کے تمام پہلوؤں اور تکنیکی و سائنسی تقاضوں کا مد نظر رکھتے ہوئے تین چوبیس گھنٹے شفٹوں کی شکل میں نافذ کی جارہی ہے۔

رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ایران کو پروٹوں تھراپی اور کاربن تھراپی سے کینسر کے علاج کی ٹیکنالوجی کے حصول میں خطے کی پہلی اور دنیا کی ساتویں پوزیشن حاصل ہے۔

واضح رہے کہ تابکاری تھراپی، کینسر پر قابو پانے اور ان کے علاج کے لئے آئنائزنگ تابکاری کا استعمال ہے۔

اس وقت، آدھے سے زیادہ کینسر کے مریضوں کے لئے، تابکاری تھراپی کے مختلف طریقے علاج کے منصوبے کے ایک حصے کے طور پر یا مجموعی طور پر استعمال کیے جاتے ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران نیشنل آئن تھراپی سینٹر، ملک میں کاربن اور پروٹون بیم سے کینسر کے علاج کا پہلا سینٹر ہے اور یہ سنکرروٹروان ایکسلریٹر سے لیس ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha