4 فروری، 2021 10:44 AM
Journalist ID: 1917
News Code: 84210909
0 Persons
ایران اور بھارت کے وزرائے دفاع کی ملاقات

تہران، ارنا- ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک بریگیڈیئر جنرل "امیر حاتمی" نے اپنے بھارتی ہم منصب "راج ناتھ سنگھ" سے ملاقات کی۔

بھارت کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی وزیر دفاع نے اپنے بھارتی ہم منصب کیساتھ ایک ملاقات میں باہمی، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کی۔

اس موقع پر جنرل حاتمی نے ظلم اور سامراجیت کیخلاف جنگ کو دونوں ملکوں کے تاریخی اور ثقافتی مشترکات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے علاقائی اور بین الاقوامی سطح میں دفاعی اور سیکورٹی شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے دونوں ممالک میں موجود بے پناہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اسے ایران اور بھارت سمیت علاقے کے مفاد میں قرار دے دیا۔

ایرانی وزیر دفاع نے چابہار پورٹ کو علاقائی تعاون کی توسیع میں دونوں ملکوں کیلئے ایک اچھا موقع قرار دے دیا۔

در این اثنا راج ناتھ سنگھ نے ایرانی کی اعلی سطحی دفاعی وفد کے دورہ بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے بڑھتے ہوئے تعلقات کے تحفظ پر زور دیا۔

اس کے علاوہ دونوں فریقین نے دفاعی تعاون کے فروغ پر زور دیتے ہوئے اس کے طریقوں کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ ایرانی وزیر دفاع منگل کے روز بھارت کے دورے پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے بنگور میں انڈین ایوی ایشن انڈسٹری کی نمائش کا دورہ کیا اور بھارت کے دفاعی حکام سے ملاقاتیں کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد یہ کسی ایرانی وزیر دفاع کا پہلا مستقل دورہ بھارت ہے؛ بھارتی وزیر دفاع نے بھی گزشتہ چند مہینوں میں ایران کا دورہ کرتے ہوئے اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی تھی۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha