4 فروری، 2021 9:52 AM
Journalist ID: 1917
News Code: 84210817
0 Persons
ایران اور اٹلی کا پارلیمانی تعلقات کے فروغ پر زور

لندن، ارنا- اٹلی میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے اطالوی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سے ایک ملاقات میں پارلیمانی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

اس کے علاوہ دونوں فریقین نے باہمی دلچسبی امور، جوہری معاہدے، علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بات چیت کی۔

اس موقع پر ایرانی سفیر "حمید بیات" نے تہران اور روم کے درمیان تاریخی تعلقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور اٹلی رواں سال میں باہمی سفارتی تعلقات کی 160 سالگرہ کو مناتے ہیں اور یہ حالیہ بین الاقوامی تبدیلیوں کے پیش نظر، دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی توسیع کا ایک اچھا موقع ہے۔

دراین اثنا اطالوی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین "پییرو فاسینو" نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں بشمول ثقافتی اور آثار قدیمہ کے امور سے متعلق تعاون پر تبصرہ کرتے ہوئے ایران کو علاقے کا ایک طاقتور ملک قرار دے دیا۔

انہوں نے ایران جوہری معاہدے کی برطانوی حمایت پر زور دیتے ہوئے اس معاہدے سے علیحدگی سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام کو غلط قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ امریکی نئی حکومت میں اس معاہدے پر پھر پور نفاذ ہو جائے گا۔

فاسینو نے دونوں ملکوں کے پارلیمانوں کے درمیان تعاون کا خیر مقدم کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعلقات کی توسیع میں دلچسبی کا اظہار کردیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha