ہیلی کاپٹروں کی تعمیر نو اور اوور ہالنگ میں خود کفیل ہوگئے: ایران آرمی ایر فورس کمانڈر

تہران، ارنا- ایرانی آرمی ایر فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ہم ملکی ماہرین کی کوششوں سے ہیلی کاپٹروں کی تعمیر نو اور اوورہالینگ میں خود کفیل ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار بریگیڈئر جنرل "یوسف قربانی" نے آج بروز بدھ کو صوبے کرمانشاہ کے فوجی بیس میں 7 ہیلی کاپٹروں کی از سر نو تعمیر کے اختتام سے متعلق منعقدہ ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم گزشتہ سال کے دوران، 40 ہیلی کاپٹروں کی از سر نو تعمیر میں کامیاب ہوگئے جو ایرانی ماہرین کی بے پناہ صلاحیتوں کا مظاہرہ ہے۔

ایرانی آرمی ایر فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ ہم ملکی ماہرین کی کوششوں سے ہیلی کاپٹروں کی تعمیر نو اور اوورہالینگ میں خود کفیل ہوگئے ہیں۔

انہوں نے نائٹ ویژن سسٹم کی تعمیر سے متعلق کہا کہ یہ سسٹم متعدد ممالک سے تعلق رکھتا تھا؛ لیکن آج، علم پر مبنی کمپنیوں اور ہوا بازی کے عملے کی کوششوں سے یہ لوکلائزیشن کے مرحلے پر پہنچا ہے اور ہم چوبیس گھنٹے آپریشنل پروازیں چل سکتے ہیں۔

جنرل قربانی نے کہا کہ فیمین پوائنٹ سسٹم کی تعمیر اچھی سطح پر ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کی فضائیہ دشمن کے کسی بھی خطرہ کا فیصلہ کن جواب دینے کے لئے تیار ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha