3 فروری، 2021 7:55 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 84210469
0 Persons
امریکہ اپنے بین الاقوامی وعدوں پر قائم رہے: ظریف

تہران، ارنا- ایرانی وزیر خارجہ نے عالمی عدالت انصاف کیجانب سے ایران کیخلاف غیر قانونی پابندیاں عائد کرنے سے متعلق امریکی دلائل کو مسترد کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے ایران کیلئے ایک اور کامیابی قرار دے دیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اب امریکہ کیجانب سے اپنے بین الاقوامی وعدوں پر قائم رہنے کا وقت آگیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "محمد جواد ظریف" نے آج بروز بدھ کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے اب ایران کیخلاف غیر قانونی پابندیوں کے معاملے پر امریکہ کے ابتدائی اعتراض پر تمام دلائل کو مسترد کردیا ہے؛ یہ 3 اکتوبر 2018 کے فیصلے کے بعد ایران کیلئے ایک اور قانونی فتح ہے۔

ظریف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بدستور بین الاقوامی قوانین کا احترام کیا ہے اور اب امریکہ کیجانب سے اپنے بین الاقوامی وعدوں پر قائم رہنے کا وقت آگیا ہے۔

واضح رہے کہ نیدرلینڈز میں قائم ایرانی سفارتخانے کے مطابق، بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے 1334 کنونشن کی خلاف ورزی کے معاملے پر امریکہ کے ابتدائی اعتراضات کو واضح طور پر مسترد کردیا اور اس کنونشن کے تحت ایرانی شہریوں، کمپنیوں اور حکومت سے متعلق امریکی ذمہ داریوں کی خلاف ورزیوں کو دور کرنے کے لئے اپنی اہلیت کا اعلان کیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha