ایرانی وزیر دفاع کی بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ملاقات

تہران، ارنا- ایرانی وزیر دفاع اور لاجسٹک نے انڈین ایوی ایشن انڈسٹری کی بین الاقوامی نمائش کے دورے کے بعد بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ملاقات اور گفتگو کی۔

تفصیلات کے مطابق، جنرل "امیر حاتمی" جو بھارتی کے سیاسی اور دفاعی حکام سے ملاقات کیلئے بنگلور کا دورہ کیا ہے، نے آج بروز بدھ کو جنرل بپن روات سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس موقع پر جنرل حاتمی نے ایران اور بھارت کے درمیان تاریخی اور ثقاتی مشترکات، اکثر علاقائی اور بین الاقوامی معاملات میں دونوں ملکوں کا یکسان نقطہ نظر اور بحر ہند میں دونوں ملکوں کی جغرافیایی صلاحیتوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ صلاحتیں، دفاعی اور فوجی شعبوں میں ایران اور بھارت کے درمیان تعلقات کی توسیع میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

دراین اثنا بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے ایران کے اعلی سطحی وفد کے دورہ بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے باہمی تعلقات کی توسیع پر توجہ کی علامت قرار دے دیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha