3 فروری، 2021 2:16 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84209957
0 Persons
ملائیشین معاشی وفد ایران کا دورہ کرے گا

تہران، ارنا - ایران میں ملائشیا کے سفیر نے کہا ہے کہ ملائشین کا ایک بڑا معاشی وفد قریب مسقبل میں ایران کا دورہ کرے گا۔

یہ بات رستم یحیی نے آج بروز بدھ تہران میئر پیروز حناچی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ملائیشین سفیر رستم یحییٰ نے کہا کہ امید ہے کہ ایران کے خلاف پابندیوں کا مسئلہ جلد ہی حل ہوجائے گا اور ایران اور ملائشیا ایک دوسرے کے ساتھ وسیع تعاون کریں گے۔ اسی مناسبت سے دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے جائزہ لینے کے لئے ایک بہت بڑا اقتصادی وفد جلد ہی ملائشیا سے تہران آئے گا۔

ملائشیا کے سفیر نے مزید کہاکہ ملائیشیا اس وقت ایرانی طلباء کی میزبانی کر رہا ہے اور ملائشیا میں ان کی موجودگی کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انہوں نے میٹروپولیز کے مسائل حل کرنے میں دونوں ممالک کے دارالحکومتوں کے تعاون پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کوالالمپور بھی مسائل کے حل میں تہران کے تجربات کے استعمال کرنے اور دونوں شہروں کے مابین تعاون کو مزید پر تیار ہے۔

تہران میئر نےکہا کہ ملائیشیا ایک اسلامی ملک ہے اور ایرانی عوام اس ملک میں بہت دلچسپی لیتے ہیں تاکہ کورونا کی وبا سے قبل ملائشیا ایرانی سیاحوں کی ایک اہم منزل تھا۔

حناچی نے کہا کہ تہران کو عام مسائل جیسے ٹریفک، آلودگی کے ساتھ ساتھ زلزلے میں سخت مسائل اور چیلنجوں کا سامنا ہے اسی لیے تہران بحران کے ساتھ مقابلے میں تجربات کےتبادلے باہمی تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha