3 فروری، 2021 12:26 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 84209706
0 Persons
ایران کے غیر ملکی قرضے کا حجم 9.3 بلین ڈالر تک پہنچ گیا

تہران، ارنا - دسمبر کے مہینے کے آخر میں ایران کے غیر ملکی قرضے کا حجم 9 ارب 348 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ ایران کے غیر ملکی قرض کو دوسرے ممالک کے جی ڈی پی کے ساتھ موازنہ سے پتہ چلتا ہے کہ ایران دنیا میں سب سے کم بیرونی قرضے رکھنے والے ممالک میں شامل ہے

ایرانی سینٹرل بینک کے تازہ ترین رقم و شمار کے مطابق، ایرانی کی بیرونی قرضون کی شرح 2020کے دسمبر کے اختتام تک 9 ارب اور 348 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے جو 7 ارب 364 ملین ڈالر مختصر اور درمیانی مدت کے قرض اور1ارب 984 بلین ڈالر طویل المدتی قرضے پر مشتمل ہیں۔

گزشتہ مارچ کے آخر میں ایران کے غیر ملکی قرضوں کا حجم 9 ارب 31 ملین ڈالر کے برابر تھا جو رواں سال کے پہلے نو ماہ میں ایران کے غیر ملکی قرضوں کے حجم میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران کے جی ڈی پی کے مقابلے میں بیرونی قرضوں کا حجم 3.5فیصد ہے جسے کم مانا جاتا ہے.

اسلامی جمہوریہ ایران میں مجموعی قومی پیداوار کی شرح اور بیرونی قرضوں کو اگر دوسرے ممالک کے ساتھ مقابلہ کیا جائے تو ایران دنیا میں بہت کم بیرونی قرضے رکھنے والا ملک ہے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURD

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha