ایران کے مڈل اور ہائی مینجمنٹ کے 25 فیصد کا حصہ خواتین کے ہاتھ میں ہے 

تہران، ارنا- ایرانی صدر مملکت نے کہا ہے کہ ملک کے مڈل اور ہائی مینجمنٹ کے 25 فیصد کا حصہ خواتین کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ کسی بھی الیکشن میں حصہ لینے کا ارادہ کریں تو وہ ضرور جیت لیں گی۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر حسن روحانی نے آج بروز منگل کو حضرت فاطمہ زہرا (س) کی یوم ولادت اور ماں کے دن کی آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ماں کا دن، ان تمام افراد کا دن ہے جنہیں حضرت فاطمہ زہرا (س) کے نقش قدم پر چلنے پر فخر ہے۔

صدر روحانی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک طریف خواتین کو اسلامی انقلاب کی کامیابی میں بہت بڑا کردار حاصل ہے اور دوسری طرف اسلامی انقلاب نے خواتین کی ترقی میں قابل قدر کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین نے مردوں کیساتھ 1978ء کے مظاہروں میں بھر پور حصہ لیا اور انقلاب کی کامیابی کے بعد بھی ایران کیخلاف عراق کے آٹھ سالہ جنگ میں انتہای اہم کردار ادا کیا۔

صدر روحانی نے تاریخ کے مختلف عرصوں میں خواتین کے تعمیری کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ خواتین نہ صرف متحرک ہیں اور خود ملازمتیں بھی رکھتی ہیں بلکہ وہ دسیوں اور سیکڑوں خاندانوں کے لئے ملازمتوں اور پیشوں کا ذریعہ بھی ہیں؛ جو ایک بہت ہی قیمتی کام ہے۔

 ایرانی صدر مملکت نے ملک کے مختلف شعبوں میں خواتین کے اہم کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مڈل اور ہائی مینجمنٹ کے 25 فیصد کا حصہ خواتین کے ہاتھ میں ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha