کورین بحری جہاز کے عملے کو ایران سے باہر جانے کی اجازت مل گئی

تہران، ارنا- خلیج فارس کے پانیوں کو آلودہ کرنے کی وجہ سے ایران میں زیر حراست لینے والے کورین بحری جہاز کے عملے کو ایک انسانہ دوستانہ اقدام میں، ملک سے باہر جانے کی اجازت دی گئی۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان "سعید خطیب زادہ" نے کہا کہ جنوبی کوریا کی درخواست اور ایرانی عدلیہ کیجانب سے قانون کے فریم ورک کے اندر تعاون کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک انسان دوستانہ اقدام میں زیر حراست کورین بحری جہاز کے عملے کو ملک سے باہر جانے کی اجازت دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیکن جہاز اور کپٹن کے خلاف ورزی کیس کی عدالتی تحقیقات قانون کے دائرہ کار میں ہی جاری ہیں۔

خطیب زادہ نے مزید کہا کہ نائب ایرانی وزیر برائے سیاسی امور "سید عباس عراقچی" اور جنوبی کورین کے محکمہ خارجہ کے قائم مقام کے درمیان حالیہ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، جنوبی کوریا میں منجمد کیے گئے ایرانی مالی وسائل کی جلد از جلد رہائی سے اتفاق کیا گیا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دونوں فریقین نے ان مالی وسائل کے استعمال کے میکنزم پرگفتگو کی اور کورین فریق نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان کا ملک ایرانی مالی وسائل پر عائد پابندیوں کو اٹھانے کی ہر ممکن کوشش کرے گا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha