ایران اور مختلف ممالک کے درمیان سیکیورٹی تعاون کے 11 دستاویزات پر دستخط

تہران، ارنا- نائب  یرانی وزیر سلامتی نے کہا ہے کہ سیاسی تعلقات کو گہرا کرنے اور مختلف ممالک کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کو بڑھانے کے لئے سیکیورٹی تعاون سے متعلق 11 دستاویزات پر دستخط کیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار حسین ذوالفقاری نے منگل کے روز قانون نافذ کرنے والے اداروں، مہاجرین، سرحدی اور سلامتی شعبوں سے متعلق کیے گئے اقدامات کی وضاحت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے دیگر ملکوں سے سیکورٹی تعاون بڑھانے اور مختلف ملکوں سے سیکیورٹی اور سیاسی تعاون کے فروغ سے متعلق ایران کی پالیسیوں پر تبصرہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی تعلقات کو گہرا کرنے اور مختلف ممالک کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کو بڑھانے کے لئے سیکیورٹی تعاون سے متعلق 11 دستاویزات پر دستخط کیا گیا۔

ذوالفقاری نے مزید کہا کہ سیکیورٹی تعاون کے 11 دستاویزات پر چین، تاجکستان، کرغزستان، پاکستان، افغانستان، پولینڈ، عراق، آرمینیا اور شام کے ساتھ معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشت کی شکل میں دستخط ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے دوست اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ 27 مشترکہ سیکیورٹی کمیٹیاں اور ورکنگ گروپس اور دوطرفہ اور کثیرالجہتی میٹنگیں بھی ہوئی ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha