ایران میں منعقدہ تیسری ٹیکنالوجی انوسٹمنٹ میٹنگ میں 21 ممالک حصہ لیں گے

تہران، ارنا- ڈی 8 گروپ ممالک کے ٹیکنالوجی ایکسچینج اینڈ ٹرانسفر نیٹ ورک کے نائب سکریٹری نے کہا ہے کہ تیسری ٹیکنالوجی انوسٹمنٹ میٹنگ کا 21 ممالک سے آئے ہوئے 40 سرمایہ کاروں کی شرکت سے 16 اور 17 فروری میں انعقاد کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار "میلاد صدر خانلو" نے منگل کے روز منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی انویسٹمنٹ میٹنگ، گروپ آف ایٹ اسلامی ترقی پذیر ممالک (گروپ ڈی 8) کے ٹیکنالوجی ایکسچینج اینڈ ٹرانسفر نیٹ ورک کے منصوبوں میں سے ایک ہے جس کا مستقل سکریٹریٹ ایران میں واقع پردیس ٹیکنالوجی پارک میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ایونٹ کا پہلا اجلاس 2017 میں ایران کی میزبانی میں انعقاد کیا گیا اور اب اس کا تیسرا اجلاس 21 ممالک سے آئے ہوئے 40 سرمایہ کاروں کی شرکت سے 16 اور 17 فروری میں انعقاد کیا جائے گا۔

صدر خانلو نے مزید کہا کہ  آٹھ اسلامی ممالک کے مابین ٹیکناولوجی ہم آہنگی پیدا کرنا اور بین الاقوامی منڈیوں میں موجودگی اس اجلاس کے بنیادی مقاصد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں ڈی 8 گروہ کے پانج ممالک بشمول ملائیشیا، بنگلہ دیش، نائیجیریا، ترکی اور ایران کے سرمایہ کار موجود ہیں۔ ساتھ ہی یوکرین، روس، کروشیا اور جرمنی جیسے یورپی ممالک کے سرمایہ کار اور متحدہ عرب امارات، آرمینیا اور مغربی افریقہ کے ممالک بشمول کینیا کے سرمایہ کار بھی موجود ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha