آزادی اسلامی جمہوریہ کی سب سے بڑی نعمت ہے: ایرانی عدلیہ کے سربراہ

تہران، ارنا- ایرانی عدلیہ کے سربراہ نے آزادی کو اسلامی جمہوریہ کی سب سے بڑی نعمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج اسلامی جمہوریہ ایران کا نظام، کرہ ارض کا سب سے آزاد نظام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہماری آزادی، قوم کی آزادی اور قوم کے لئے اس آزادی کے تحفظ کا نتیجہ ہے۔

علامہ سید ابراہیم رئیسی نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اس آزادی کی خاطر شکرگزار ہونا ہوگا، کیونکہ وہ دن ختم ہوا جب سپر پاورز ہماری قوم کے لئے فیصلہ کرتے تھے اور ایک امریکی وابستہ قوت، ملک کے کونے کونے میں حکمرانی کرسکتی تھی اور ملک کے فوجی اور معاشی میدان کے اہم حصوں میں کام کر سکتی تھی۔

انہوں نے 42 سالوں کے دوران ایرانی قوم کے پختہ عزم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن عناصر بدستور ہمیں اپنی آزادی کے حق چھینے اور اپنی ثقافت، نقطہ نظر اور فکر ہماری زندگیوں پر مسلط کرنے کے درپے ہیں؛ لیکن ہماری قوم آزاد رہنے اور ان کی زندگی پر اللہ رب العزت کے تسلط کی خواہاں ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha