ایران میں پچھلے 40 سالوں کے دوران بجلی صارفین کی تعداد میں 11 گنا اضافہ

تہران، ارنا- ایرانی بجلی کی صنعت کے اعدادوشمار کا مطالعہ اور انقلاب کے آغاز کے اشارے کے ساتھ اس کے موازنہ سے پتہ چلتا ہے کہ ملک میں بجلی صارفین کی تعداد میں 11 گنا اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، اسلامی انقلاب کے آغاز میں بجلی صارفین کی تعداد صرف 3 ملین 399 ہزار تھی جبکہ 2014ء میں ان کی تعداد 30 ملین 287 ہزار تک پہنچ گئی اور رواں سال کے دوران میں اس میں مزید اضافہ ہوکر 37 ملین 512 ہزار تک پہنچ گئی۔

ایرانی بجلی کی صنعت کے اعدادوشمار کا مطالعہ اور انقلاب کے آغاز کے اشارے کے ساتھ اس کے موازنہ سے پتہ چلتا ہے کہ ملک میں بجلی صارفین کی تعداد میں 11 گنا اضافہ ہوا ہے؛ انقلاب کے آغاز کے بعد سے ہر چار سالوں میں بجلی کی صنعت میں شامل صارفین کی تعداد نمایاں طور پر بڑھ گئی ہے۔

اس اعدادوشمار کا ملک کی کل آبادی سے موازانہ، اس بات کی نشاندہی کر رہی ہے کہ انقلاب کے آغاز سے اب تک ملک کی کل آبادی میں تقریبا 2.5 گنا اضافے کے باوجود؛ ملک کی بجلی کی صنعت میں صارفین کی تعداد میں 11 گنا اضافہ ہوا ہے۔

فی الحال درالحکومت تہران میں 5۔4 ملین بجلی صارفین کی تعداد، اسلامی انقلاب کے ابتدا میں بجلی صارفین کی مجموعی تعداد سے زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ اسلامی انقلاب کے 42 برس گزرنے کے بعد اب گاؤں علاقوں تک بجلی کی رسائی 13 گنی ہوگئی ہے اور 57 ہزار 600 سے زائد گاؤں کو بجلی تک رسائی حاصل ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha