بلوچستان کے مقامی تاجروں کا ایران سے آزاد تجارت کا گیٹ کھول دیا گیا

اسلام آباد، ارنا-  پاک ایران سرحد پر واقع دوستانہ گیٹ زیروپوائنٹ کو دو طرفہ کاروباری سرگرمیوں کیلئے بحال کردیا گیا۔

پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، سرحدی علاقے چاغی میں واقع زیرو پوائنٹ گیٹ کو ستمبر میں بند کیا گیا تھا جس کی وجہ سے پاکستان اور ایران کے سرحدی علاقوں میں رہنے والے مقامی تاجروں کی سرگرمیوں پر بُرے اثرات مرتب کیے گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق، اس سرحدی علاقے میں 1951ء میں ایران اور پاکستان کے درمیان طے پانے والے تجارتی معاہدے کے فریم ورک کے اندر ٹیکس کے بغیر تجارت کی جاتی تھی اور اب سرحدی علاقوں کے تاجر، اس گیٹ کی از سر نو کھولنے سے بہت خوش ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان بغیر ٹیکس تجارت کے گیٹ کو ستمبر میں بند کیا گیا تھا اور محدود پیمانے پر اس کو کھولنے کے بعد پھر بھی پچھلے 4 مہینوں کے دوران، اسے بالکل بند کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ ایران اور پاکستان کے سرحدی عہدیداروں نے بدستور اس تجارتی گیٹ کو کھولنے کی کوشش کی تھی اور آج بروز اتوار کو زیرو پوانئٹ گیٹ کو تجارتی سرگرمیوں اور ایران سے بلوچستانی لوگوں کی ضروری سامان کی درآمدات کیلئے کھول دیا گیا۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha