مختلف شعبوں میں ایرانی کامیابیاں قابل قدر ہیں: ایرانی صدر

تہران، ارنا - اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے مختلف شعبوں ملکی کامیابیوں کو قابل قدر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے تمام حصوں میں ہونے والی کامیابیوں سے پتہ چلتا ہے کہ اسلامی انقلاب خالصتا سیاسی نہیں ہے۔

یہ بات حسن روحانی نے اتوار کے روز خراسان شمالی اور کردستان کے صوبوں میں پانی اور بجلی کی صنعت کے 13 بڑے منصوبوں کی افتتاحی تقریب جو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے انعقاد کیا گیا، میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔۔

انہوں نے کہاکہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ ہمارا انقلاب صرف ایک سیاسی انقلاب ہے اور اسلامی انقلاب کا مقصد ملک کی آزادی کا قیام، سامراج کے خلاف جنگ کرنا اور ظلم و ستم کیخلاف مقابلہ کرنا ہے اور بعض کا خیال ہے کہ اسلامی انقلاب صرف اسلامی اصولوں کو قائم کرنے کے لیے تھا لیکن اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سیاسی اور روحانی شعبے کے علاوہ ، مادی حصہ بھی اہم رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اعدادوشمار کے مطابق اسلامی انقلاب کے آغاز میں ملک میں 19 ڈیم تھے ، جو ملک کے ڈیموں کی تعداد 103 تک پہنچ چکی ہے اور دوسرے الفاظ میں ملک کے ڈیموں کی تعداد میں 10 گنا سے زیادہ ہے۔

 انہوں نے واٹر اینڈ سیوریج کے شعبے میں کہا کہ جیسا کہ ایرانی جیسا کہ وزیر توانائی نے کہا ہے انقلاب کی کامیابی سے پہلے ملک میں پانی کی صفائی کے پلانٹ کی تعداد4 تھی جو اب 77 تک پہنچ گئی ہے اور حکومت کے خاتمے تک اس کی تعداد 101 تک پہنچ جائے گی۔

روحانی نے مزید کہاکہ پچھلے 8 سالوں میں ہر سال اوسط میں 2500 میگاواٹ بجلی کو پیدا کی جاتی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha