امریکہ کو جوہری معاہدے پر اپنی پابندی کا مظاہرہ کرنا ہوگا: ایرانی اسپیکر

تہران، ارنا – ایرانی اسپیکر نے کہا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کو اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے پیشگی شرائط کے بجائے یہ معلوم کرنا ہوگا کہ وہ کیسا پابندیاں کے خاتمے کیلیے اپنے عہد پر عمل کرنا چاہتی ہے۔

یہ بات محمد باقر قالیباف نے آج بروز اتوار عشرہ فجر کی آمد کی مناسبت سے ایرانی پارلیمنٹ میں منعقدہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے بتایا کہ وہ لوگ ایرانی نظام کو مفلوج کرنے کا ارادہ رکھتےتھے اب یا زوال کا شکار ہوگئے ہیں یا ان کا تختہ الٹ چکا ہے اور قبضہ اور بغاوت کے سوچ کو صرف تاریخی دستاویزی فلموں میں مل سکتے ہیں۔

انہوں نے امریکی وزیر خارجہ کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے بارے میں امریکی حکومت کے موقف کو مایوس کن قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ برجام پر یقین رکھتا ہے تو اسے شرط بنانے کی بجائے عملی طور پر جوہری معاہدے پر اپنی پابندی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha